Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

روپے کے مقابلے میں ڈالرکی اُڑان کا سلسلہ جاری

 روپے کے مقابلے میں ڈالرکی اُڑان کا سلسلہ جاری روپے کے مقابلے میں ڈالرکی اُڑان کا سلسلہ جاری ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی اُ...

 روپے کے مقابلے میں ڈالرکی اُڑان کا سلسلہ جاری

روپے کے مقابلے میں ڈالرکی اُڑان کا سلسلہ جاری


ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتےکے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر 34 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 165 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 165 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 229.17 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47365.70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.49 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 14 کروڑ 70 لاکھ 56 ہزار 188 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔