وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کیلئے ہلالِ شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصر عباس کیلئے ست...
وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کیلئے ہلالِ شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصر عباس کیلئے ستارہ شجاعت کا اعلان کردیا۔
شہبازشریف آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹرنویدصادق کےگھر پہنچے اور ان کی اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر سی ٹی ڈی ونگ نوید صادق کون تھے؟
انہوں نے نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعظم نے شہید نویدصادق کیلئے ہلال شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصرعباس کوستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے، شہدا نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مثالی خدمات انجام دیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں خانیوال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ونگ نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین شہید ہوگئے تھے۔
