Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

فی تولہ سونا مزید مہنگا

  لاہور: (روزنامہ نور نظر) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس...

 



لاہور: (روزنامہ نور نظر) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے بھاؤ 6 ڈالر بڑھ کر 1928 ڈالر فی اونس ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کے بھاؤ 50 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہو گئے ہیں۔

اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 425 روپے ہو گئی ہے۔