Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

مسلح افواج کو ملکی بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں: آئی ایس پی آر

مسلح افواج کو ملکی بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں: آئی ایس پی آر راولپنڈی: (روزنامہ نور نظر نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ا...

مسلح افواج کو ملکی بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں: آئی ایس پی آر



راولپنڈی: (روزنامہ نور نظر نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ مسلح افواج کوملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں دانستہ طور پر پاکستان کی مسلح افواج اور ان کی قیادت کو ملوث کرنے کی کوششیں کی گئیں، یہ کوششیں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ ان کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کوششیں براہ راست یا بلواسطہ عوامی فورمز اور سوشل میڈیا سمیت مختلف فارمز پر کی گئیں، سیاسی رہنما، صحافی اور تجزیہ کاروں کی جانب سے غیر مصدقہ، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کا یہ عمل انتہائی نقصان دہ ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج سب سے توقع کرتی ہیں کہ وہ قانون کی پاس داری کریں اور مسلح افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔