ملزم نے زبردستی نکاح کی کوشش کی، شادباغ اغوا واقعہ کی متاثرہ لڑکی کا بیان لاہور: ( نور نظر نیوز ) لاہور کے علاقے شادباغ اغواء واقعے کی متا...
ملزم نے زبردستی نکاح کی کوشش کی، شادباغ اغوا واقعہ کی متاثرہ لڑکی کا بیان |
لاہور: (نور نظر نیوز) لاہور کے علاقے شادباغ اغواء واقعے کی متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم عابد نے پاکپتن لے جا کر زبردستی نکاح کی کوشش کی، انکار پر تشدد کیا۔
بازیاب ہونے والی طالبہ نے بتایا کہ نکاح سے انکار کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی ، ملزمان ہفتے کو ہی مجھے قصور لے گئے تھے، ملزمان قصور پولیس کے آنے سے پہلے پاکپتن لے گئے۔
متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزموں نے رات کو عارف والا میں ایک بس اڈے پر چھوڑ دیا جہاں پر پولیس پہنچ گئی۔