Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

مونکی پاکس پھیلنے کا خدشہ، ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری

  مونکی پاکس پھیلنے کا خدشہ، ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری اسلام آباد :( نورنظر نیوز ) قومی ادارہ صحت نے مونکی پاکس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظ...

 

مونکی پاکس پھیلنے کا خدشہ، ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری


اسلام آباد :(نورنظر نیوز) قومی ادارہ صحت نے مونکی پاکس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر ملک بھر کے ہسپتالوں اور حکام کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق صوبائی اور قومی سطح پر تمام متعلقہ ادارے، حکام ، مانیٹرنگ پوائنٹ آف اناڑی پر سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کسی بھی مشتبہ کیس کیلئے ہائی الرٹ رہیں، تمام سرکاری اور نجی ہسپتال آئسولیشن اور علاج کے لیے تیاری کو یقینی بنائیں۔

قومی ادارہ صحت مونکی پاکس کی مانیٹرنگ کر رہا ہے، تمام فریقین کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا، احتیاطی تدابیر اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بروقت تشخیص اور اقدام ضروری ہے، مونکی پاکس کے کیسز ایسے ممالک میں سامنے آئے جہاں اس کا پھیلاؤ نہیں تھا۔

برطانیہ، سپین، کینیڈا میں اب تک مونکی پاکس کے 92 مستند اور 82 مشتبہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، مونکی پاکس، متاثرہ شخص، جانور یا ایسے مواد جس میں جراثیم کو چھونے سے ہوتی ہے، وائرس جسم میں کٹی جلد، سانس کے راستے، آنکھ، ناک اور کان کے راستے جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔

وائرس متاثرہ انسان سے دوسرے انسان کو منتقل ہو سکتا ہے، بخار کے پہلے دن سے تیسرے دن کے دوران خارش شروع ہوتی ہے، عموماً چہرے پر شروع ہونے والی خارش بدن پر پھیل جاتی ہے، مونکی پاکس علامات میں بخار، سر درد، پٹھوں میں درد، تھکاوٹ ہو سکتی ہے، مونکی پاکس کا دورانیہ 7 سے 14 دن کا ہے لیکن 21 دن تک بھی جا سکتا ہے، بیماری کا دورانیہ دو سے چار ہفتے رہ سکتی ہے۔