Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

کینیا میں مسافر بس پل سے دریا میں جا گری، 34 افراد ہلاک

  نیروبی: کینیا میں مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل کے سائیڈ پر لگی رکاوٹوں کو توڑ کر دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور ...

 


نیروبی: کینیا میں مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل کے سائیڈ پر لگی رکاوٹوں کو توڑ کر دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں میرو سے بندرگاہی شہر مومباسا جانے والی مسافر بس پل سے الٹ کر دریا میں گر کر مکمل تباہ ہوگئی۔ بس کو کاٹ کر مسافروں کو نکالنا پڑا۔


ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران 11 مسافروں کو زندہ بچالیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ دریا سے 34 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جن میں 14 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔

بس حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا تاہم ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ممکنہ طور پر بس کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ یہ بس ماڈرن کاسٹ کمپنی کی ملکیت ہے۔


واضح رہے کہ کینیا میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں کئی نقائص ہیں صرف گزشتہ برس ٹریفک حادثات میں 4 ہزار 579 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔