Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی بند کردی گئی

  لاہور: 50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے تھانے میں بند کردیا۔ڈرائیور پر 24 ہزار 500روپے کا جرمانہ عائد کی...

 


لاہور: 50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے تھانے میں بند کردیا۔ڈرائیور پر 24 ہزار 500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور کاغذات بھی قبضہ میں لےلیے گئے۔


ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور نے 45 مرتبہ ٹریفک سگنل اور 05 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔


گزشتہ روز 21 گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔

ٹریفک پولیس چیف منتظر مہدی کا کہنا تھاکہ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔


ڈیوائسز کی مدد  سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔