Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

کور کمانڈرز کانفرنس: فوج کا انتظامیہ کی امدادی کارروائیوں میں معاونت کا عزم

  پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں جاری کامیاب انسداد دہشت گردی آپشن کو سراہتے ہوئے سرحدوں اور عوام کی حفاظت کے لیے ا...

 


پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں جاری کامیاب انسداد دہشت گردی آپشن کو سراہتے ہوئے سرحدوں اور عوام کی حفاظت کے لیے افسران و جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو 249ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد کی گئی۔

آرمی چیف کی صدارت میں منعقد ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس نے اندرونی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

چیف آف آرمی سٹاف نے ملک میں سیلاب اور تیز بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے سول انتظامیہ کی امدادی کارروائیوں میں مکمل معاونت کے عزم کا اعادہ کیا۔