Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

متاثرین کی مدد لیجانے والے لٹ گئے سندھ پولیس خاموش تماشائی

  ظلم کی انتہا ہوگئی، تحریک لبیک پاکستان  کے کارکنان اندرونی سندھ سیلاب زدگان کے لئے راشن لیکر جارہے تھے کہ جب سیہون شریف میں پہنچے تو ہمارے...

 






ظلم کی انتہا ہوگئی، تحریک لبیک پاکستان 

کے کارکنان اندرونی سندھ سیلاب زدگان کے لئے راشن لیکر جارہے تھے کہ جب سیہون شریف میں پہنچے تو ہمارے ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے اور وہاں حکومتی امداد کی منتظر عوام نے جو اب تک امداد نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھی۔ انھوں نے نہ صرف تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان سے سارا راشن چھین لیا بلکہ کارکنان پر شدید ترین بیہمانہ تشدد بھی کیا۔ اس موقع پر جب مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی تو پتہ چلا کہ سیہون کی پولیس بھی ان غنڈوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ اس تمام تر صورت حال پر حافظ سعد حسین رضوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اللہ رحم کرے آفت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد پر بھی یہ لوگ سیاست کر رہے ہیں۔ ہم حکومت وقت کو یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف نہ دھکیلا جائے اور متاثرین کے کھانے اور دیگر ضرورت کو ٹیمیں تشکیل دے کر فوری پورا کیا جائے۔ کیونکہ یہ صورتحال ملک پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ حافظ محمد سعد حسین رضوی نے دعا کی کہ اللہ پاک تحریک کے کارکنان کو محفوظ رکھے۔