Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب میں میرا کے رقص کی ویڈیو وائرل

   لندن: لندن میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں اداکارہ میرا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں دیکھا...

 



 لندن: لندن میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں اداکارہ میرا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔


سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میرا ایک سڑک پر منعقدہ تقریب میں پنجابی گانے پر ڈانس کررہی ہے۔


ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے ملے جلے تاثرات سامنے آئے ہیں۔

کچھ صارفین نے میرا کا مذاق اڑایا جبکہ زیادہ تر صارفین نے میرا کے اقدام کی تحسین کی ہے۔


صارفین کا کہنا تھا کہ میرا اپنی صلاحیت کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک بہترین کام کررہی ہے اور ہمیں ان کی کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے۔