Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ساہیوال پولیس کی بڑی کاروائی

  ساہیوال (روزنامہ نورنظر عرفان قاضی سے) تفصیلات کے مطابق سٹی سرکل ساہیوال تھانہ فتح شیر پولیس نے مختلف ڈکیت و چور گینگز کے سات ارکان دھر لی...

 



ساہیوال (روزنامہ نورنظر عرفان قاضی سے) تفصیلات کے مطابق سٹی سرکل ساہیوال تھانہ فتح شیر پولیس نے مختلف ڈکیت و چور گینگز کے سات ارکان دھر لیے۔ گرفتار ملزمان رضا ، عون ، عمران اور  ظفر اقبال،شبیر، مظفر اور غلام فرید سے لاکھوں روپے مالیت کی تین کاریں ، دو موٹر سائیکل رکشہ اور دو موٹر سائیکلیں ، نقدی ، ناجائز اسلحہ برآمد۔ ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ صاحب کی ہدایت پر تھانہ فتح شیر پولیس نے سٹی سرکل ساہیوال اور تھانہ فتح شیر کے علاقہ میں حالیہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مختلف گینگز کے چار ارکان گرفتار کیئے۔ گرفتاری کے بعد ایس ایچ او تھانہ فتح شیر نے  ملزمان مسمیان عون ، رضا ، عمران اور ظفر اقبال سے تین عدد کاریں، دو موٹر سائیکل رکشہ، دو 125cc موٹرسائیکل،نقد  رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیں۔ تاحال ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات و برآمدگی کی جا رہی ہے۔ ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ صاحب نے ڈی ایس پی سٹی مہر محمد یوسف و ایس ایچ او فتح شیر ساہیوال ذیشان اکرم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوۓ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاۓ۔