پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی ایک کارروائی کے دوران 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پتوکی پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی جان...
پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی ایک کارروائی کے دوران 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پتوکی پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 20 کلو ہیروئن، 2 کلو آئس اور 8 افیون کے پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔