Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

فالتو پلاسٹک کے ایندھن سے چلائی جانے والی گاڑی

  میلان:  ایک اطالوی کارساز کمپنی برٹونی نے ایک نئی ’ہائپر کار‘ کا منصوبہ پیش کیا ہے جو پلاسٹک کے کچرے سے بنے ایندھن سے چلائی جائے گی۔ برٹون...

 


میلان: ایک اطالوی کارساز کمپنی برٹونی نے ایک نئی ’ہائپر کار‘ کا منصوبہ پیش کیا ہے جو پلاسٹک کے کچرے سے بنے ایندھن سے چلائی جائے گی۔

برٹونی جی بی 110 کو چلانے کے لیے ’سلیکٹ فیول‘ استعمال کیا جاسکے گا۔ سلیکٹ فیول پلاسٹک کی بوتل جیسے پولی کاربونیٹڈ مواد کو مائع ایندھن میں تبدیل کرنے کا ایک پیٹنٹ یافتہ طریقہ ہے۔

فی الحال برٹونی کی جانب سے کار کی قیمتوں کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی فن کا شاہکار ہوگی۔

محدود ایڈیشن کی 33 گاڑیوں کا خیال برٹونی کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا لیکن یہ گاڑیاں خریداروں کو 2024 سے پہلے فراہم نہیں کی جاسکیں گی۔


کمپنی کی جانب سے جاری کی گئیں کار کی خیالی تصاویر میں گاڑی کا ڈیزائن پیش کیا گیا ہے۔


پروجیکٹ اور ڈیزائن منیجر جیووانی ایسپیو کے مطابق جی بی 110 برٹونی کی آٹوموٹِیو روایت کا تسلسل ہے اور برٹونی ڈی این اے کی عصری تفسیر ہے۔


2014 میں دیوالیہ ہونے والی کمپنی کے 2022 کے ابتداء میں دو بھائیوں ماؤرو اور ژاں فرینک رچی نے برانڈ کے حقوق حاصل کیے جو اب جی بی 110 سے شروعات کرتے ہوئے کمپنی کو دوبارہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پہلی ہائی پرفارمنس کار ہوگی جسکو پلاسٹک کے کچرے سے بنائے گئے ایندھن سے چلایا جائے گا۔


برٹونی کے سی ای او ژاں فرینک رچی کا کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے اشتراک سے مختلف حل کی ضرورت ہوگی۔