Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی، کئی عمارتیں، گاڑیاں تباہ، درجنوں افراد زخمی

  تل ابیب: ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی، متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، تل ابیب میں کئی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں، درجنوں...

 


تل ابیب: ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی، متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، تل ابیب میں کئی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں، درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔


بیت شمیش پر بھی میزائل داغے گئے، اسرائیل میں ہلاک فوجیوں اور شہریوں کی تعداد پندرہ ہوگئی، جنگ کے آغاز سے اب تک تین ہزار تین سو پچاس فوجی اور شہری زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی، ہلاکتوں کے معاملے پر اسرائیلی حکام خاموش ہے۔


ایران نے بغداد ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے باعث پانچ اہلکار زخمی ہوگئے تھے، دبئی ایئر پورٹ کے قریب ڈرون حملے کے باعث ایندھن کے ٹینک میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔


فجیرہ انڈسٹریل ایریا میں ڈرون حملوں کے بعد افراتفری مچ گئی، اردن میں میزائل کے ٹکڑے گرنے سے بچہ زخمی ہوگیا جبکہ سعودی عرب کا گیارہ اور کویت کا 4 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔


حزب اللہ کے بھی اسرائیل پر وار جاری رہے، لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے ٹینک تباہ کرنے کی بھی ویڈیو جاری کردی تھی۔