Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

سابق شوہر سے تعلقات کا شبہ، شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا

 سابق شوہر سے تعلقات کا شبہ، شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا سابق شوہر سے تعلقات کا شبہ، شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا سابق ...

 سابق شوہر سے تعلقات کا شبہ، شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا

سابق شوہر سے تعلقات کا شبہ، شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا



سابق شوہر سے تعلقات کے شبہے پر شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ نیازی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ صدر وہاڑی کی حدود 30 ڈبلیو بی میں سفاک عمر نامی شخص نے مبینہ طور پر سابق شوہر سے تعلقات کے شبہے پر بیوی اور تین بچوں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں عمر کی بیوی شہناز بی بی، معصوم دو سالہ شانزہ، زین عمر چار سال اور سائرہ عمر پانچ سالہ شامل ہیں جبکہ دو بچیاں معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کروا دیا گیا جبکہ مزید کاروائی کا عمل جاری ہے جبکہ ظالم سفاک ملزم عمر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے بچ جانے والی دونوں بچیوں سے ملاقات کی اور ان کے سر پر دست شفقت رکھا، انہوں نے کہا کہ ایسے سفاک اور ظالم افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں گے۔