Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

شفاف جسم والی نایاب مچھلی اور بڑی قسم کی مکڑی کی دریافت

  شفاف جسم والی نایاب مچھلی اور بڑی قسم کی مکڑی کی دریافت الاسکا: امریکی ریاست الاسکا کے سمندر میں سائنس دانوں نے ایک نایاب شفاف مچھلی دریاف...

 

شفاف جسم والی نایاب مچھلی اور بڑی قسم کی مکڑی کی دریافت



الاسکا: امریکی ریاست الاسکا کے سمندر میں سائنس دانوں نے ایک نایاب شفاف مچھلی دریافت کی ہے جس کے جسم کے آر پار دیکھا جاسکتا ہے۔


اس شفاف مچھلی کو بلوچڈ اسنیل فِش کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا سائنسی نام کِرسٹلِچتھی سائیکلوسپائلس ہے۔


اس مچھلی کا ظاہر بہت عجیب و غریب ہے۔ شفاف جسم جس سے سرخ رنگ چھلکتا ہے مچھلی کو گہرے اور تاریک سمندر میں چھپنے میں مدد دیتا ہے جہاں بمشکل ہی سورج کی روشنی پہنچتی ہے۔

نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن میں فِش بائیولوجسٹ سارہ فرائیڈمین کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ کافی عرصے سے ان میں سے کسی ایک کو دیکھنے کی امید تھی۔



فرائیڈمین اور ان کی ٹیم نے اس مچھلی کو الیوشین جزائر پر ہر سال کیے جانے والے سروے کے دوران دیکھا۔ تاہم، ایک عام شخص کے لیے اس مخصوص مچھلی کو دیکھا ممکن نہیں ہے۔ سارہ فرائیڈمین کا کہنا تھا کہ اب تک ہم چار یا پانچ دیکھ چکے ہیں۔یہ مچھلیاں سطح سمندر سے تقریباً 100 سے 200 میٹر نیچے پائی جاتی ہیں۔ لہٰذا ایک عام شخص ان مچھلیوں کو کبھی نہیں دیکھ سکے گا۔ ان کی ٹیم نے ایک نارنجی رنگ کی بڑی مکڑی بھی دیکھی جس کو کولوسینڈائز کے نام سے جانا جاتا ہے۔


یہ مکڑی 20 انچ تک بڑی ہوسکتی ہے اور سمندر میں 7200 سے 13100 فِٹ تک کی گہرائی میں رہتی ہے۔


یہ مچھلی جیلی، سمندری پودے اور ریڑھ کی ہڈی کے بغیر جانوررغبت سے کھاتی ہے۔