Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

ای ٹی او سعیدگل خان کا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  نوشہرہ (روزنامہ نورنظر شاہ رخ خاں سے) روزنامہ نورنظر  سے گفتگو کرتے ہوئے ای ٹی او نے کہا بغیر نمبر پلیٹ رکشوں، موٹرسائیکلوں کیخلاف آپریشن...

 


نوشہرہ (روزنامہ نورنظر شاہ رخ خاں سے) روزنامہ نورنظر  سے گفتگو کرتے ہوئے ای ٹی او نے کہا

بغیر نمبر پلیٹ رکشوں، موٹرسائیکلوں کیخلاف آپریشن کر رہے ہیں کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ہے۔ پرائیویٹ گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی لائٹ لگانے والوں پر ایف آئی آرز درج کی جائیں گی۔ اور بغیر نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کروا دیا جائے گا۔ لائٹ لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں، ایسی تمام گاڑیاں جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگی ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جارہا۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز  نے غیر نمونہ ، خودساختہ ،فینسی نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں / موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا آغاز کیا، مہم کے دوران متعدد گاڑیوں سے خودساختہ نمبرپلیٹس ہٹائے گئے اور وارننگ جاری کی گئی، اس کے علاوہ متعدد غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کو چالان کر کے بند کر دیا گیا