Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

نوشہرہ میں ڈینگی کا خطرہ، حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر شہری پریشان

  نوشہرہ (روزنامہ نورنظر شاہ رخ خاں سے)نوشہرہ  میں ایک بار پھر ڈینگی وائرس پھیلنے کے خدشات،  84 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، اقداما...

 



نوشہرہ (روزنامہ نورنظر شاہ رخ خاں سے)نوشہرہ  میں ایک بار پھر ڈینگی وائرس پھیلنے کے خدشات،  84 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، اقدامات نہ ہونے پر شہری پریشان ہوگئے۔ڈینگی کے حوالے سے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی معنی خیز خاموشی آنے والے وقت میں کسی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔مریض اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھروں میں زیر علاج کر رہے ہیں۔ مقامی شہریوں نے کئی بار سو شل میڈیا پر ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لئے آواز اٹھائی ہے۔مگر ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا۔نوشہرہ ضلع انتظامیہ کنٹونمنٹ بورڈ کے غیر تسلی بخش انتظامات اور کوتاہیوں کی وجہ سے تین سال آرام کے بعد ڈینگی وائرس نے نوشہرہ  میں دوبارہ پاؤں جما لیے۔اس سال ڈینگی وائرس کے پھیلنے میں عوام اور انتطامیہ دونوں یکساں ذمہ دار رہی۔ انتظامیہ یا متعلقہ اداروں کا خیال تھا کہ ڈینگی وائرس کا خاتمہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے احتیاطی تدابیر اپنانے، موثر اقدامات اُٹھانے اور آگہی پھیلانے میں کوتاہی کی۔ ڈینگی اب اتنا خطرناک نہیں رہا،روک تھام کے لئے طریقہ کار بھی معلوم ہے اور علاج بھی معلوم ہے اور عوام اب اس مرض سے وابستہ ہوتے رہتے ہیں، اس سال وائرس میں اضافہ کی وجہ ہی یہی تھی کہ انتظامیہ نے بھی کوتاہی کی اور عوام نے بھی احتیاطی تدابیر نہیں اپنائے۔