Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول اینڈ کالج ساہیوال میں ’’دیوارِ شفقت‘‘ کا اہتمام، کم آمدنی والے افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کی خوبصورت مثال

  گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول اینڈ کالج ساہیوال میں انسانی ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ’’دیوارِ شفقت‘‘ کا اہتمام کیا ...

 


گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول اینڈ کالج ساہیوال میں انسانی ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ’’دیوارِ شفقت‘‘ کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد مہنگائی کے موجودہ دور میں کم آمدنی والے افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا تھا۔ ادارے میں گزشتہ برسوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی یہ فلاحی سرگرمی پرنسپل شاہد ارشاد رامے کی سرپرستی میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر سکول و کالج کے اساتذہ، دیگر عملے اور طلباء نے بھرپور تعاون کیا اور بڑی تعداد میں صاف ستھرے اور قابلِ استعمال کپڑے جمع کر کے بہترین پیکنگ کے ساتھ ضرورت مند افراد کے لیے فراہم کیے گئے۔ دیوارِ شفقت کے ذریعے عام شہریوں اور مستحق افراد کو باعزت طریقے سے اپنی ضرورت کی اشیاء حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

تقریب کے دوران انتظامات کو منظم اور بہتر رکھنے کے لیے ڈسپلن کمیٹی کے ارکان اور ڈیوٹی پر مامور سکاؤٹس نے اہم کردار ادا کیا۔ بہترین نظم و ضبط اور ذمہ داری کے ساتھ خدمات سرانجام دینے پر پرنسپل شاہد ارشاد رامے نے ڈسپلن کمیٹی اور سکاؤٹس کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلباء میں خدمتِ خلق اور سماجی ذمہ داری کا شعور پیدا کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے صرف تعلیم کی فراہمی تک محدود نہیں ہوتے بلکہ معاشرے میں مثبت اقدار کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دیوارِ شفقت جیسے اقدامات معاشرے میں ہمدردی، ایثار اور باہمی تعاون کے جذبے کو مضبوط کرتے ہیں۔

دوسری جانب شہریوں، سماجی شخصیات اور مختلف حلقوں نے اس انسان دوست اقدام کو سراہتے ہوئے ادارے کے پرنسپل، اساتذہ اور طلباء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی فلاحی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ ضرورت مند افراد کی مدد کا سلسلہ برقرار رہ سکے