Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

ساہیوال میں ہائبرڈ مکئی بیج کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن لاکھوں روپے مالیت کا بیج ضبط

    چیچہ وطنی (نمائندہ خصوصی) ضلع ساہیوال میں بہاریہ مکئی ہائبرڈ بیج کی فروخت کی خصوصی مانیٹرنگ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چیچہ وطنی ڈاکٹر طا...

  
چیچہ وطنی (نمائندہ خصوصی) ضلع ساہیوال میں بہاریہ مکئی ہائبرڈ بیج کی فروخت کی خصوصی مانیٹرنگ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چیچہ وطنی ڈاکٹر طاہر جاوید کی سربراہی میں کی گئی۔ مانیٹرنگ کے دوران بغیر لائسنس فروخت اور بلیک مارکیٹنگ کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

تحصیل ساہیوال میں ڈاکٹر محمد اسلم نے 15 انسپکشنز کیں جن کے نتیجے میں 3 قلندرے تیار کیے گئے۔ ایک دکان کو سیل کر دیا گیا جبکہ دو دکانوں کا بیج سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 118 تھیلے بیج ضبط کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 21 لاکھ 30 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
اسی طرح تحصیل چیچہ وطنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد عرفان شاد نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈیلرز کو بلیک مارکیٹنگ اور بغیر لائسنس بیج فروخت کرتے ہوئے پکڑا۔ 2 لاکھ 6 ہزار 600 روپے مالیت کا بیج ضبط کر لیا گیا جبکہ دونوں ڈیلرز کے خلاف قلندرے تیار کر کے معزز عدالت میں پیش کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکاروں کے مفاد کے تحفظ اور مقررہ نرخوں پر معیاری بیج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ کسانوں کا استحصال روکا جا سکے۔